وہ جانتی تھی اُسکی جان کو خطرہ ہے۔ بھٹوازم کے دشمن اس کی جان لیکر رہینگے۔ ضیائی ٹولا اُسکی طاق میں ہے۔ مگر پھر بھی وہ پاکستان چلی آئی۔ جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو قتل کیا گیا, میر مرتضٰی بھٹو پر گولیاں برسا کر شہید کیا گیا اور آصف علی زرداری کو 11سال جیل میں رکھا گیا۔ پھر وہ اس ملک میں کیوں آئی؟ کس کے لئے آئی؟
ضیاء کی آمریت تهی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جیل کی کال کوٹھری میں قید تهے. 21 جون اُنکی بیٹی بےنظیر بهٹو کی سالگرہ تهی قائد عوام نے اپنی پنکی کو ایک خط لکها، لکهتے ہیں....
" میری پیاری پنکی آج تمہاری سالگرہ ہے ایک قیدی دوسرے قیدی کو کیا تحفہ دے سکتا ہے ایک زنجیر سے دوسری زنجیر تک کیا پیغام جا سکتا هے. لیکن آج میں تمہیں سب سے اَنمول تحفہ دینے جا رہا ہوں. آج میں اپنی عوام کا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں تهما رہا ہوں. یاد رکهنا دین اسلام کی جنت ماں کے پیروں تلے ہے اور
سیاست کی جنت "عوام کے پیروں تلے ہے "
بابا کی پنکی نے حرف با حرف عمل کر دِکهایا۔ وہ اپنی عوام کے خاطر وطن واپس آئی۔ جنرل مشرف آمر جابر اور ظالم کی آمریت سے عوام کو نجات دلانے جب 18 اکتوبر 2007 کراچی ایئرپورٹ پہنچی تو لاکھوں کی تعداد میں عوامی سمندر اُمنڈ پڑا۔ یہ وہ تاریخی استقبال تھا جس نے بین الاقومی لیڈرز کو حیران کردیا۔
ضیائی ٹولے سے برداشت نہ ہوسکا اور جب قافلہ کارساز کے مقام پر پہنچا بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 177 شہید اور 630 زخمی ہوئے۔ وہ تمام جانثارانِ بینظیر تھے۔ جو دھماکے کے وقت بھاگے نہیں بلکہ اس ٹرک کی طرف لپکے جس پر شہید بینظیر بھٹو سوار تھی۔
مگر یہ کیا اَگلے دن شہید محترمہ بینظیر بھٹو جناح ہسپتال پہنچ گئی زخمیوں کی عیادت کی اور پھر شہداء کے لواحقین سے ملی۔ شہید جیالوں کے وارثوں نے بھٹو کی پنکی سے کہا بھٹو کے نام پر ہماری جان بھی قربان۔ یہ وہ جذبات ہے جن کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
شہید محترمہ بینظیر نے جن 20 نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی اُنہیں گڑھی خدا بخش میں تدفین کروایا۔ اور اُنہیں بھٹو کا نام دیا۔
18 اکتوبر 2007 کے شہداء کے لواحقین کے جذبے کی مثال اسطرح دونگا میرے ایک عزیز دوست کا بڑا بھائی جانثارِ بینظیر ذوالفقار علی اور کزن شہید راشد بھی اُن شہداء میں شامل ہیں۔ مگر آج بھی اُنکا جذبہ یہ ہے کہ وہ اپنا تن من دھن پارٹی قیادت کے لئے نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں۔ یہ تو رہی کسی ایک خاندان کی مثال جنہیں میں جانتا ہوں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ ہی متوالوں کی رہی ہے۔ شاہی قلعے کی سرنگوں میں آج بھی اُس رقص کی یادیں موجود ہیں جو رزاق جھرنا نے موت کا پھندا گلے میں ڈالنے سے پہلے بیرک سے پھانسی گھاٹ تک ایک پاؤں پر ناچتے ہوئے کیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے ورکرز کا اپنے قائدین کے لئے محبت و خلوص کا یہ جذبہ قدرتی ہے۔ یہ جذبہ اور محبت و خلوص کسی DJ بٹ کے بجانے سے نہیں ملتا۔
کاروانِ بینظیر کے سالار بلاول بھٹو زرداری سے بھی عوام یہی اُمید لگائے ہوئے ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے تھی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانی کی تاریخ بہت لمبی ہے۔ اُن تمام بھٹوازم کے سیاسی وارثوں اور رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے جمہوریت کے خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ دیا۔ کسی بم کے دھماکے سے نہیں ڈرے۔ شہدائے کارساز ہم تمہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔